داتا دربار جیب تراش ‘ نوسر بازوں اور لاوارث افراد کا راج ‘زائرین ‘ مسافر اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا
منگل 21 اپریل 2015 15:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) داتا دربار پر نشیئوں‘ جیب تراش ‘ نوسر بازوں اور لاوارث افراد کا مکمل راج قائم ہونے سے زائرین ‘ مسافر اور راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور مسافروں کی درجنوں کے حساب سے جیب تراشی ہوتی ہے۔ ساہیوال سے آئے محمد اشرف اور اسکی فیملی نے بتایا کہ جیب تراش کو رنگے ہاتھوں پکڑا‘ دربار انتظامیہ نے پولیس چوکی کے حوالے کیا جنہوں نے مجھے500روپے دیکر جیب تراش کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا جبکہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے جیب تراش کئی بار پولیس اور دربار اہلکاروں کی جیبیں بھی صاف کر جاتے ہیں لیکن ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
انکے علاوہ داتا دربار کے مین گیٹ کے سامنے میٹروپل کے نیچے جرائم پیشہ اور لاوارث افراد نے اپنا قبضہ قائم کر رکھا ہے۔(جاری ہے)
جو نوسر بازوں سے زائرین اور راہگیروں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔ رنگے ہاتھوں پکڑنے پر ان کے حامی صلح صفائی کرادیتے ہیں۔ اگر معاملہ تھانے تک چلا جائے تو پولیس ان افراد پر مہربان ہوجاتی ہے اور شکایت کندہ پر دباؤ ڈال کر معاملہ رفع دفع کردیا جاتا ہے۔
گزشتہ روز75 سالہ راہگیر عبدالرزاق نامی شخص کو اسکے موبائل اور پیسوں سے ‘17سالہ نامعلوم نوجوان نے محروم کردیا۔ بعد ازاں اس نوجوان کو پکڑ کر پولیس چوکی دربار کے حوالے کیا لیکن متعلقہ محرر نے کہا یہ ہماری ذمہ داری نہیں اسے تھانہ لوئر مال لے جائیں جہاں اسکی پشت پناہی کرنے والے افراد اے ایس آئی سے صرف ایک ہزار دیکر چھڑوا کر لے گئے۔ میٹرو پل کے نیچے براجمان لاوارث افراد سکیورٹٰ سمیت جرائم میں اضافہ کا سبب ہیں۔ انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کیلئے سوالیہ نشان بھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.