پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناسبت سے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان ریجن نے جیت کر تاریخ رقم کردی
منگل 21 اپریل 2015 18:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں جاری انٹر ریجنل یوتھ گیمز کی مناسبت سے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ مردان ریجن نے جیت کر تاریخ رقم کردی ۔فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے پشاور کو صفر کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔
اس موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی ڈائریکٹر سپورٹس گلنار بیگم بھی موجود تھیں ۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے زیراہتمام آپ لفٹ نامی این جی اوکے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوروزہ انٹر ریجنل ویمن ہاکی ٹورنامنٹ میں ہزارہ،بنوں،پشاور ،کوہاٹ،مردان کی ٹیموں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
سیمی فائنل میچوں میں پشاور اور مردان کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل ٹیموں کو ہزارکر فائنل میں پہنچ گئیں ۔
فائنل میچ میں مردان کی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے پشاور کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔مردان کی جانب سے محسنہ فضل اور حسینہ ناز نے ایک ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول اداکیا ۔میچ میں سابق انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی ضیاء الرحمن بنوری اور وقار نے ایمپائرنگ جبکہ لقمان نے جج کے فرائض انجام دیئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس مس گلنار بیگم گفتگو کرتےء ہوئے کہاکہ خیبر پختونخواکی سطح پرامسال کھیلے جانیوالے خواتین کی کھیلوں کے مقابلوں میں مردان نے نمایاں پوزیشن حاصل کیا ہے اس سے قبل عبدالولی خان یونیورسٹی میں منعقدہ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مردان کی ٹیم نے پشاور کو شکست دی ہے ،اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے مردان کی ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کو ہراہے ۔انکاکہناتھاکہ مردان میں خواتین کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اگر مواقع فراہم کئے گئے توانشاء اﷲ یہی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.