کراچی، واٹر بورڈ فوری طور پر ضلع غربی میں پانی کے بحران کو حل کرے، عبد الرزاق
منگل 21 اپریل 2015 20:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں احتجاج ریکارڈ کرنے کے باوجود پانی کا بحران حل نہ ہو سکا کئی علاقے پانی سے محروم ہیں واٹربورڈ انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران اس جانب توجہ دیں صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے تمام تر دعووں کے باوجود شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹینکر مافیا کی من مانیاں حد سے تجاوز کر گئی ہیں، غریب عوام میں پانی خرید نے کی سکت باقی نہ رہی ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سائٹ میٹروول ، پٹھان کالونی ، فرنٹیئر کالونی کے نمائندہ وفد سے دفتر جماعت اسلامی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے انہیں بتایا کہ فرنٹئیر کالونی نورانی محلہ ، پٹھان کالونی حقانی محلہ ، میٹروول سیکٹر 5 میں 15 سے 20 دن کے بعد صرف دو گھنٹے کے لئے پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ کئی علاقوں تک پانی کی رسائی نہیں ہوتی جس کے باعث لوگ ضروریات زندگی کو رواں رکھنے کے لئے پانی خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں، وفد نے کہا کہ پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
عبد الرزاق خان نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی آپ کی شکایات کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد مزدور پیشہ اور محنت کش اور غریب ہیں ان کی تنخواہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ وہ مہنگے داموں پانی خرید سکیں ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی جانب سے کئے جانے والے تمام تر دعووں کے باوجو د شہر بھر میں پانی کا بحران ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ واٹر بورڈ انتظامیہ بھی اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنے کو تیار نہیں اگر حکومت اور واٹر بورڈ کا یہ رویہ بر قرار رہا تو عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکو ں کا رخ کریں گے اور واٹر بورڈ کا گھیراؤ کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
-
ذرائع ابلاغ ریاست کا چوتھا ستون ہے ، ملک کے دشمن تشخص کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر
-
وزیراعظم کا شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.