جیتا توکنٹونمنٹ حکام کے ساتھ مل کر مسائل پر قابوپاؤں گا، ماجد قریشی
منگل 21 اپریل 2015 21:22
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) راولپنڈی کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 1سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار ماجد مہربان قریشی نے کہا ہے کہ یہ وارڈ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا وارڈ ہے۔ 32ہزار ووٹرز کیلئے کوئی باقاعدہ قبرستان نہیں، اسی طرح کرسچین کالونی کے سینکڑوں گھرانے بھی اس سہولت سے محروم ہیں ۔علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سے کئی مرتبہ اس بنیادی مسئلے پر جرگے ہوئے مگر سوائے مایوسی کچھ ہاتھ نہ آیا ۔
پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بھی یہاں کا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔گرمیوں میں رہائشی کئی کئی دن پانی سے محروم رہتے ہیں۔علاقے میں منشیات فروشی کی لعنت بھی پائی جاتی ہے جس کا جلد از جلد خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔چوری ،ڈکیتیوں اور امن عامہ کی بگڑتی صورتحال سے ہر رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہو تا جارہا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزقاسم آباد سٹریٹ 8 میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
ماجد قریشی نے کہا کہ اگر علاقے کے عوام نے موقع دیا تو کنٹونمنٹ حکام کے ساتھ مل کر ان مسائل کوحل کروں گا ا ور اہل افراد پر مشتمل امن اور اصلاحی کمیٹیاں تشکیل دوں گا۔قبرستان،صاف پانی کی فراہمی اورعلاقے سے منشیات فروشوں کا خاتمہ میرا منشور ہے ۔علاقے کی مذہبی طبقات میرا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.