کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا
23 اپریل سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کر دی جائیگی ، سندھ میں 7 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب کیلئے پولنگ 25 اپریل کو ہو گی
منگل 21 اپریل 2015 21:45
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ سکیورٹی پرنٹنگ پریس میں کی گئی ہے ۔ 23 اپریل سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کر دی جائے گی ۔ سندھ میں 7 کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخاب کیلئے پولنگ 25 اپریل کو ہو گی ۔
(جاری ہے)
پنو عاقل کنٹونمنٹ بورڈ مین پہلے ہی تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں ۔
سندھ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے دو لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ، جو 23 اپریل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں ریٹرننگ افسران کے حوالے کیے جائیں گے ۔ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں تین وارڈز میں 24 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گیا جبکہ کورنگی کریک کے کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک وارڈ میں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.