ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ میں 187وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کیلئے پولنگ کل ہوگی
جمعہ 24 اپریل 2015 11:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ میں 187وارڈوں کے کونسلروں کے انتخاب کیلئے پولنگ کل (ہفتہ)کوہوگی ،پولنگ بغیر کسی وقفہ کے صبح8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی ، مجموعی طورپر18لاکھ49ہزار424ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے جبکہ کینٹ بورڈ الیکشن کے ایریا میں عام تعطیل کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈ کیلئے پولنگ (ہفتہ) کو ہوگی ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی ادارے بھی ہائی الرٹ رہیں گے ۔ملک بھر میں مجموعی طور پر1298 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،پنجاب میں20،سندھ8،خیبرپختونخواہ11 جبکہ بلوچستان میں 4 کینٹ بورڈ ہیں،ملک بھر کے14کینٹ بورڈز میں10،دس وارڈیں ہیں جن میں راولپنڈی ،چکلالہ،واہ کینٹ،لاہور کینٹ، والٹن، سرگودھا، گوجرانوالہ،ملتان،بہاول پور،پنو عاقل، حیدر آباد،فیصل آباد اور فیصل شامل ہیں اوکاڑہ، سیالکوٹ، کوئٹہ،پشاور،ایبٹ آباد میں 5،پانچ،نوشہرہ4، کراچی، ملیر، رسالپورکوہاٹ میں3,3جبکہ ٹیکسلا،مری،اٹک، سنجوال، کامرہ،جہلم، منگلا، کھاریاں ، منوڑا ، ژوب،لورالائی، کورنگی، چراٹ،مردان،بنوں،ڈی آئی خان،حویلیاں اور مری گلاز میں2,2 کنٹونمنٹ بورڈ و وارڈز ہیں ، راولپنڈی کی دس وارڈز میں91امیدوار،چکلالہ میں76امیدوار پنجہ آزمائی میں مصروف ہیں ،راولپنڈی کینٹ میں215،چکلالہ میں101 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں چار ہزار پولیس اہلکارڈیوٹی دینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.