حفیظ کا سپر ’فلاپ‘ شو رینکنگ چارٹ پر بھی بے نقاب
جمعہ 24 اپریل 2015 12:50
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) محمد حفیظ کا سپر ’فلاپ‘ شو رینکنگ چارٹ پر بھی بے نقاب ہوگیا،پاکستانی اسٹار بیٹنگ، بولنگ اور آل راوٴنڈر تمام شعبوں میں تنزلی کا شکار ہوگئے، سعید اجمل کو نئے بولنگ ایکشن نے ساتویں نمبر پر پہنچادیا، نئے کپتان اظہر علی کی 85 ویں نمبر سے ایک روزہ رینکنگ میں واپسی ہوئی، پاکستانی ٹیم کے خلاف تاریخی فتح سے بنگلہ دیش کے کئی پلیئرز کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کا نتیجہ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں برآمد ہوا، صرف چند ہی ترقی پا سکے۔ سب سے زیادہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ محمد حفیظ نے کیا، انھیں تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور آل راوٴنڈرز میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
تین اننگز میں صرف 8 رنز بنانے والے حفیظ کو بیٹسمین رینکنگ میں پانچ درجے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ اب 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ابتدائی 2 میچز میں حفیظ نے پابندی کی وجہ سے بولنگ نہیں کی،پھر آخری میچ میں آئی سی سی کی کلیئرنس کے بعد گیند سنبھالی لیکن خود کو تنزلی سے نہیں بچاپائے، 3 درجے خسارے سے وہ اب 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ آل راوٴنڈرز میں بھی ایک زینہ نیچے اتر کر پانچویں نمبر پر آگئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.