قومی اسمبلی اجلاس میں عابد شیر علی اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ میں جھڑپ ہوگئی ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی
جمعہ 24 اپریل 2015 15:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ میں جھڑپ ہو گئی، ایل این جی سے چلنے والے نجی پاور پلانس کیلئے منظور کئے گئے ٹیرف بارے سوال کا جواب موصول نہ ہونے پر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کیا مذکورہ سوال کا جواب لینے کیلئے نیپرا کے پاس جانا پڑے گا، جس پر عابد شیر علی غصے میں آ گئے، بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کا ایوان سے واک آؤٹ جبکہ کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب وزارت پانی و بجلی کی جانب سے موصول شدہ تحریری جواب پر پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ میں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے یہ سوال کیا تھا کہ نیپرا ایل این جی پر چلنے والے نجی پاور پلانٹس کے ساتھ ٹیرف کی کس شرح پر متفق ہوا، جس کے جواب میں کہا گیا ہے کہ یہ سوال نیپرا سے متعلق ہے، لہٰذا جواب کیلئے نیپرا متعلقہ شعبہ ہے ، اب جواب لینے کیلئے میں نیپرا کے پاس جاؤں یا وزیر مملکت نیپرا کے پاس جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.