اصل تبدیلی نچلی سطح پر سچی ، کھری اور بے لوث قیادت کے انتخاب سے آئے گی،صوبائی وزیر افتخار علی مشوانی
جمعہ 24 اپریل 2015 17:00
مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چےئرمین مردان افتخار علی مشوانی نے کہا کہ اصل تبدیلی گراس روٹ لیول پر سچی اور کھری ، بے لوث قیادت کی انتخاب سے آئے گی۔عوام سیاسی وابستگی اور برادری ازم سے بالاتر ہوکر اپنے ووٹ کاصحی استعمال کریں۔ تاکہ جاگیردار اور کرپٹ عناصر سے ہمیشہ کیلئے چٹکارا حاصل کیا جاسکیں۔
تحریک انصاف کی قیادت صرف اور صرف عوام کے حقوق کیلئے لڑرہے ہیں ، تحریک انصاف میں مفاد پرست لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی نظریاتی کارکنوں نے پارٹی کے فیصلے کو من وعن تسلیم کیا ہیں، جبکہ اپنے مفادات کیلئے تحریک انصاف میں آنے والوں نے پارٹی قیادت کے فیصلوں کو نہیں مانا۔(جاری ہے)
اور آذاد حثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات جمع کئے ہیں ، جن کیخلاف جلد کارروائی کا آغاز کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مردان کینٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابقہ اُمیدوار حلقہ پی کے 23 عمر فاروق کاکاخیل، اور محمد اقبال نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر 25 اپریل کو کینٹ کے خاموش ووٹر گھروں سے نہ نکلے تو پہلے کی طراح شائد پھر سے قیادت کی انتخاب کیلئے 17 سال انتظار کرنا پڑیگا۔مردان کینٹ وارڈ 1 کے اُمیدوار حاجی محمد اقبال نے کہا کہ میرا اور غریب عوام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ انشاء اللہ جیت کر کینٹ کا تقدیر بدل دونگا۔انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو کینٹ کے عوام بہر سوچ سمجھ کے ساتھ اپنے اصل قیادت کا انتخاب کریں۔ تاکہ جاگیر دار ، اور کرپٹ لوگ ہم پر دوبارہ مسلط نہ ہونے پائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.