ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا آپریشن کسی کی سیاسی حیثیت ختم کرنے کیلئے نہیں ہے ،ڈی جی رینجرز
رینجرز ظلم و جبر نہیں امن کیلئے آئی ہے،آپریشن پر صرف ایک پارٹی شور مچارہی ہے،میجر جنرل بلا ل اکبر شناختی کارڈ کے معاملے کو سیاسی جماعت نے ایشو بنایا ،ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ رینجرز کا نہیں تھا ،میڈیا سے بات چیت
جمعہ 24 اپریل 2015 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ این اے 246میں ضمنی الیکشن نے ثابت کردیا کہ آپریشن کسی کی سیاسی حیثیت ختم کرنے کے لیے نہیں ہے ۔رینجرز ظلم و جبر نہیں بلکہ امن کے لیے آئی ہے ۔آپریشن پر صرف ایک پارٹی شور مچارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
میجر جنرل بلال اکبر نے کہاکہ رینجرز آپریشن کی افادیت ضمنی انتخاب میں ثابت ہوگئی ہے ۔لوگوں نے بغیر کسی خوف کے ووٹ کاسٹ کیے ۔(جاری ہے)
آپریشن میں اے این پی سے تعلق رکھنے والے 75جرائم پیشہ افراد بھی پکڑے گئے ہیں ۔لیاری میں آپریشن کیا تو پیپلزپارٹی نے کوئی شور نہیں مچایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ رکھنے کی پابندی کے معاملے کو غلط رنگ دیا گیا ۔
شناختی کارڈ کے معاملے کو سیاسی جماعت نے ایشو بنایا ۔ڈبل سواری پر لگائی جانے والی پابندی سے متعلق ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ رینجرز کا نہیں تھا ۔سندھ حکومت تصدیق کرے گی کہ کپتان سے پوچھے بغیر ایسا کیوں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عزیزآبادآپریشن میں کسی جماعت کاکارکن ہماری گولی سے نہیں مرا، عزیزآباد میں کارکن کے قتل کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.