گاڑیوں کی ضبطگی اور جرمانہ سے بچنے کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے،صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
جمعہ 24 اپریل 2015 17:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ‘ خوراک ‘ جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں موٹر وہیکل ٹیکس کے نادہندگان کے خلاف 27 اپریل سے مہم شروع کی جارہی ہے جو 8 مئی تک جاری رہے گی ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو زحمت سے بچانے کے لئے موٹر وہیکل ٹیکس ریکوری مہم کے بارے میں اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ ٹیکس نادہندگان کو آگاہی دی جائے اور مہم کے دوران محکمہ کے افسران اور اہلکار عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد شعیب احمد صدیقی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس ریکوری مہم کے لئے کراچی میں تیرہ (13) ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبہ کے ہر ضلع کے لئے ایک ٹیم بنائی گئی ہے جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر یا ای ٹی او (ETO) کی سطح کے افسران کریں گے ۔(جاری ہے)
مزید براں مہم کے آغاز سے لیکر اختتام تک ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کو بھی رابطہ میں رکھا جائے گا ۔
صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایات دیں کہ ریونیو کے ٹارگٹ کو پورا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لئے محکمہ کے ہر فرد کو حصہ لینا پڑے گا ۔ صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی کی چیکنگ کے دوران ہیوی ڈیفالٹر گاڑیاں بشمول کمرشل وہیکلز کو ضبط کرلیاجائے گا جو کہ ٹیکس بمع جرمانہ کی ادائیگی کے بعد ہی واپس ملیں گی ایک یا دو کوارٹر کے ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کے کاغذات رجسٹریشن بک بمع ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ کی ضبطگی عمل میں لائی جائے گی جو ٹیکس ادائیگی کے بعد ہی اصل کاغذات مالکان کے حوالے کئے جائیں گے ان گاڑیوں اور کاغذات کی ضبطگی کے عمل میں مالکان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے رسید دی جائے گی جو محکمہ کے پاس گاڑیوں اور کاغذات کی حوالگی کا تحریری ثبوت ہوگی ۔ صوبائی وزیر نے عوام سے کہا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس ریکوری مہم کے دوران محکمہ کے افسران و اہلکاروں سے بھرپور تعاون کریں نیز گاڑیوں کی ضبطگی اور جرمانہ سے بچنے کے لئے موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کو فی الفور عمل میں لائیں اور اگر اس مہم کے دوران عوام کو کوئی شکایت درپیش آئے تو محکمہ کے افسران سے رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ان کی شکایت کا بروقت ازالہ کیا جاسکے ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.