لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا، آئندہ سماعت پر پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کی جائے،عدالت
فیصل علوی جمعرات 2 مئی 2024 11:10
(جاری ہے)
عدالت نے پنجاب بھر کی انڈسٹریز کو فضلاءاور آلودگی کا باعث نہ بننے والی ڈیوائس لگانے کی ہدایت کر دی اور چیمبر آف کامرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں رپورٹ مانگ لی۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ سرکاری وکیل کے مطابق لاہور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے محکمہ ماحولیات کے افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔تحریری حکمنامے کے مطابق آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کا بھی کہا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع کی پالیسی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے5جون سے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کر نے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دیدی تھی۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کااس حوالے سے کہنا تھاکہ ”پلاسٹک کو ناں“ مہم کا آغازکر دیا گیا ہے پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال پر مکمل پابندی یقینی بنائیں گے۔عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں، عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمیشہ ججز اور عدالتوں کا احترام کیا ہے،مریم اورنگزیب
-
سٹینڈبائی معاہدہ کے دوران پاکستان نے معاشی استحکام کیلئے مضبوط پالیسی اقدامات کئے ،نئے پروگرام کیلئے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف
-
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات ، پاکستان میں معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار
-
ججوں کے تقرر میں بھی آئین اور قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے،سینیٹر عباس آفریدی
-
ترکی: کرد حامی رہنما دیمیرتاس کو 40 سال سے زیادہ قید کی سزا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج
-
شاعر احمد فرہاد لاپتہ کیس،سیکرٹری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب
-
زرتاج گل سے بدتمیزی،طارق بشیر چیمہ کی رکنیت پورے سیشن کیلئے معطل
-
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو طلب کرلیا
-
آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام ہوں گے تو تصادم نہیں ہو گا،یوسف رضا گیلانی
-
فوراً شادی کر لیں؟
-
سن 2050 تک متوقع زندگی کی میعاد پانچ برس تک بڑھ سکتی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.