پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں گفتگو
فیصل علوی جمعرات 2 مئی 2024 11:29
(جاری ہے)
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی قونصل جنرل کے درمیا ن ملاقات میں چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصاً کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔محسن نقوی کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔چینی بھائیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔چین اور پاکستان کی لازوال دوستی کو دشمن کی ہر بری نظر سے محفوظ رکھیں گے اور ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی وزیرستان: لڑکیوں کا اسکول دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا
-
بٹر چکن کی ترکیب کس نے بنائی؟ لڑائی عدالت تک پہنچ گئی
-
سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا کوریج پرپابندی لگا دی
-
چیف جسٹس آف پاکستان کا غیرملکی دورہ ، جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
’’شیر ہونا کوئی مذاق نہیں‘‘
-
اہرام مصر بنا کر دریا کہاں چلا گیا؟
-
190ملین پائونڈ کیس، سماعت ہر 14 روز بعد کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری
-
پنجاب میں شدید گرمی کے باعث یکم جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
وزیراعظم نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
-
پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دئیے، دفتر خارجہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک اور صحت دوست پروگرام ، شہر اولیاء میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا آغاز کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.