پشاور،وزیر صحت کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ۔گلبہار بم دھماکے کے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
جمعہ 24 اپریل 2015 19:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے جمعہ کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اورپشاور کے علاقہ گلبہار میں پولیس موبائل وین پر بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی عیادت کی۔وہ فرداً فرداً ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے ہسپتال میں فراہم کیے جانے والے علاج معالجے اور انکے زخموں کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے قانون نافذکرنے والے اداروں کے حوصلہ پست نہیں کئے جاسکتے۔(جاری ہے)
دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد اور متفق ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردی کا صفایا ہو جائے گا۔
زخمی اہلکاروں کو مالی معاوضہ دینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طے شدہ پالیسی موجود ہے جس کے مطابق ان زخمیوں کو معاوضہ دیاجائے گا۔صوبائی وزیر نے موقع پر موجود ہسپتال انتظامیہ کو زیر علاج زخمیوں کوہر ممکن طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.