جماعت اسلامی غریبوں کی ہمدرد اور مظلوم عوام کی آواز ہے‘میاں مقصوداحمد
کرپشن ہمارے فرسودہ نظام کا حصہ بنی ہوئی ہے ‘امیرجماعت اسلامی لاہور
جمعہ 24 اپریل 2015 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی غریبوں کی ہمدرد اور مظلوم عوام کی آواز ہے ، ہم انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے دین کا حصہ ہے اور آج کی عوامی حکومت کے دعویداروں نے غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا بلکہ جھوٹے وعدے اور دعووں سے ہی کام چلا رہے ہیں جبکہ غریب عوام کے پاس کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی ہی سب سے بڑا چیلنج ثابت ہو رہی ہے ہمارے حکمرانوں نے عوام کو مسائل کی دلد ل میں دھکیل دیا ہے ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے حکمرانوں نے عوام سے کیے گئے وعدے فراموش کرد ئیے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے فرسودہ نظام کا حصہ بنی ہوئی ہے آج ہمارے معاشرے کی غریب عوام کے بچے کرپشن کے سبب تعلیم ، صحت اور بہتر غذا سے محروم ہیں غریب عوام کے بچے بہت ہی مفلسی میں پلتے ہیں اور بہت سے بچے تو تعلیم ہی حاصل نہیں کرپاتے اور جو تھوڑی بہت تعلیم حاصل کر لیتے ہیں انھیں آسانی سے ملازمت نہیں ملتی اور انھیں ملازمت کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں اور بمشکل ایسی ملازمت حاصل کرپاتے ہیں جس میں وہ اپنے گھر کا نظام زندگی پورا کر سکیں بچوں کی اعلیٰ معیاری زندگی اور تعلیم سے آراستہ کروانا تو دور کی بات ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.