وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ، سب کمیٹی کی کارکردگی کوسراہاگیا،اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ دینے اوربائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے بھی غوروخوض کیاگیا
جمعہ 24 اپریل 2015 21:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ،جس میں سب کمیٹی کی کارکردگی کوسراہاگیا،اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ دینے اوربائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے بھی غوروخوض کیاگیا۔جمعہ کے روزوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی صدارت میں انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا12واں اجلاس ہوا،جس میں تحریک انصاف کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پرسب کمیٹی کے چیئرمین زاہدحامدنے کمیٹی کوبتایاکہ انہوں نے آراوپی اے اوردیگرتجاویزکے حوالے سے غوروخوض مکمل کرلیاہے اس کے ساتھ ساتھ دیگر5قوانین کابھی جائزہ لیاہے ،جن میں حلقہ بندی ایکٹ1974ء ،الیکٹورل رول ایکٹ1974،پولیٹکل پارٹی آرڈر2002،نشانات آلاٹ کرنے کاآرڈر2002اورالیکشن کمیشن آرڈر2002شامل ہیں ۔(جاری ہے)
چیئرمین کمیٹی کوبتایاگیاکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پرسب کمیٹی نے بائیومیٹرک مشین ،ووٹرزکی شناخت کیلئے بائیومیٹرک سسٹم اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے ٹھوس تجاویزاورسفارشات دینے کیلئے مزیدوقت دینے کی اجازت دی تھی ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پرزوردیاگیاتھاکہ فائنل رپورٹ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کوبھیجنے سے قبل دوسے تین ہفتے کے دوران ان پرحتمی سفارشات دے ۔زاہدحامدنے ممبران کوبتایاکہ سب کمیٹی کی 29اپریل کوہونے والی اگلی نشست میں سینٹ الیکشن ایکٹ1975پربھی غوروخوض کیاجائیگا،اس کے علاوہ پی سی ای آرکوحتمی رپورٹ بھیجنے سے قبل سب کمیٹی فیڈرل حکومت اورفاٹاکے حوالے سے سینٹ کے ہونے والے الیکشن پراپنی تجاویزکاجائزہ لیگا۔اس موقع پرچیئرمین کمیٹی نے سب کمیٹی کی کارکردگی کوسراہااورہدایت کی کہ سفارشات فائنل کرنے کے ساتھ ساتھ الیکشن کے حوالے سے کورٹ کے فیصلوں پربھی نظررکھیںمزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.