جن کو کرکٹ میں چلنا سکھایا تھا انہی سے ہار کر تاریخ رقم کردی
ون ڈے میں عبرت ناک شکست کے بعد واحد ٹی 20میں بھی بنگلہ دیش نے پاکستان وائٹ واش کردیا
جمعہ 24 اپریل 2015 21:46
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ون ڈے میں عبرت ناک شکست کے بعد واحد ٹی 20میں بھی بنگلہ دیش نے پاکستان وائٹ واش کردیا ، بنگالیوں نے ون ڈے کے پاکستان کیخلاف پہلا ٹی 20جیت کر تاریخ رقم کردی شکیب الحسن اور صابر حسین کی شاندار نصف سنچریوں نے بنگالیوں کی جیت میں اہم کردار ادا کیا پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مختار احمد نے شاندار 37رنز بنائے مگر رائیگاں ، پروفیسر 26رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،مستفیض الرحمٰن نے دو، سنی عرفات اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیابنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میں وائیٹ واش، سینئر کھلاڑی واحد ٹی ٹونٹی میں بھی کوئی تیر نہ مار سکے۔
تاریخ میں پہلی بار بیس اوور کے فارمیٹ میں بھی شکست۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
پہلے اوور کے اختتام پر بنگلہ دیش کو 14 رنز پر ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ بنگلہ دیش کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سومیا سرکار تھے جو بغیر کوئی سکور کیے رن آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تمیم اقبل تھے جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گری۔
شفق الرحیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن اور صابر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوائی۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے مختار احمد بطور اوپنر احمد شہزاد کے ساتھ میدان میں آئے دونوں نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے چھ اوور میں بغیر کسی وکٹ کے اکتیس رنز بنائے ٹوٹل جب پچاس تک پہنچا تو تجربہ کار اوپنر احمد شہزاد کیچ آؤٹ ہو گئے وہ ٹوٹل میں سترہ رنز کا اضافہ کر سکے۔ کپتان شاہد آفریدی بارہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شاہد آفریدی کے آؤٹ ہونے سے متعلق دلچسپ خبر یہ ہے کہ امپائر کی انگلی کھڑی دیکھ کر ٹی 20 قوانین سے لاعلم کپتان ریویو مانگنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 77 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مختار احمد 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کو 126 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب حفیظ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے دو، سنی عرفات اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.