فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام اور پولیٹیکل انتظامیہ فاٹا میں باالعموم اور باڑہ ایجنسی میں با لخصوص بند صنعتی یونٹوں کا جائزہ لے کر ان کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کرے، گورنرخیبرپختونخوا
ہفتہ 25 اپریل 2015 15:21
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام اور پولیٹیکل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فاٹا میں باالعموم اور باڑہ ایجنسی میں با لخصوص بند صنعتی یونٹوں کا جائزہ لے کر ان کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کرے اور جو کارخانے فوری طور پر چالو ہو سکتے ہیں انہیں فنکشنل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔
وہ بزنس مین فورم کے لیڈر سنیٹر الیاس بلور کی قیادت میں قبائلی صنعتکاروں کی ایک پانچ رکنی وفد سے بات چیت کر رہے تھے ۔وفد میں دوسروں کے علاوہ خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر حاجی محمد اقبال خان آفریدی ، حاجی قدیم خان آفریدی ، حاجی محمد جاوید آفریدی اور حاجی شفیق آفریدی شامل تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو فاٹا ترقیاتی ادارہ ڈاکٹر فدا محمد وزیر ، سیکرٹری لاء اینڈ آرڈر فاٹا شکیل قادر، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ڈاکٹر فخر عالم خان اور پی اے خیبر شہاب علی شاہ بھی موجود تھے۔
گورنر نے کہا کہ فاٹا میں پہلے سے موجود انڈسٹریل اسٹیٹس کی بحالی اور نئے صنعتی بستیوں کے قیام سمیت انہیں اکنامک کوریڈور سے منسلک کرنے کیلئے فیزی یبلٹی پر کام جاری ہے اور یہ تجاویز تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھیجوائی جائیں گی تاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ان پر کام ہو اور فاٹا میں بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور اجراء ممکن ہو سکے۔ وفد نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور انہیں فاٹا میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.