معروف سماجی رہنما سبین محمود کو ڈیفنس فیز 1کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
سبین محمود معاشرے کی ایک توانا آواز تھیں،جس کو دبانے کی کوشش کی گئی اور ان کوٹارگٹ کیاگیا ،ڈاکٹرفاروق ستار
ہفتہ 25 اپریل 2015 20:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء )معروف سماجی رہنما سبین محمود کو ڈیفنس فیز 1کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔ان کی نماز جناہ بعد نماز عصر مسجد مصطفی میں ادا کی گئی ،جس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی ،ایم کیو ایم کے ڈاکٹرفاروق ستار ، وسیم اختر ،سردار احمد ،سابق وفاقی وزیر جاوید جبار ،پروفیسر توصیف احمد خان ،منظور رضی ،بی ایم کٹی سمیت اہل خانہ ،عزیز و اقارب ،سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ سماجی رہنما سبین محمود معاشرے کی ایک توانا آواز تھیں،جس کو دبانے کی کوشش کی گئی اور ان کوٹارگٹ کیاگیا ،جو لوگ یہ کہہ رہے کہ اس میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے تو پھر میں حکومت اور اداروں کو کہتا ہوں کہ وہ کیا کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
ایسی باتیں تحقیقات سے قبل نہیں کرنی چاہئے ۔
جب تک اس کی مکمل تفتیش نہیں ہو جاتی ۔ انہوں نے کہاکہ سبین محمود جس مقصد کے لیے کام کر رہی تھیں ، اس کے ہر پہلو پر تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ وہ اصولوں کی بات کرتی تھیں ۔ مظلوموں کی بات آگے پہنچاتی تھیں ۔ ان سے پہلے سماجی رہنما پروین رحمن کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ۔اگر ایسی آوازوں کو دبایا جائے گا تو لوگ گھٹن محسوس کریں گے ۔ یہ لوگ معاشرے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد کرتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سماجی رہنما سبین محمود کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔واضح رہے کہ سبین محمود ایک این جی او ٹی ٹو ایف کی ڈائریکٹر تھیں اور وہ خواتین کے مسائل سمیت مختلف سماجی مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتی تھیں ۔وہ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ تھیں ۔ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 2میں ان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔جبکہ اس واقعہ میں ان کی والدہ بھی زخمی ہوگئی تھیں ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.