حفاظتی ٹیکے جان لیوار بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہیں ،ڈاکٹرخالد شفیع
حفاظتی ٹیکوں بارے لوگوں کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے ، معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے،ڈاکٹرانکسارعلی،ڈاکٹرعائشہ منہاس کی پریس کانفرنس
پیر 27 اپریل 2015 18:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء)حفاظتی ٹیکے جان لیوار بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہیں ۔حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے لوگوں کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے ۔ان معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔یہ بات پیر کو مقامی ہوٹل میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر خالد شفیع اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر انکسار علی اور ڈاکٹرعائشہ منہاس نے پاکستان پیڈیا ٹرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ ہمارے ملک میں بیماریوں کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ آلودہ پانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے میڈیا بہترین کردار ادا کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیچک کی بیماری کا پوری دنیا میں خاتمہ ہوچکا ہے ۔(جاری ہے)
چیچک کا آخری کیس 1979میں صومالیہ میں پیش آیا ۔اسی طرح ہم مل کر کوشش کریں گے تو پولیو ،خناق ،تشنج ،کالی کھانسی اور ہیپاٹائٹس جیسی جان لیوا بیماریوں پر بھی قابو پالیں گے ۔
ای پی آئی پروگرام کے تحت ڈونرز کی مدد سے ان تمام بیماریوں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے اور ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے انجکشن بھی موجود ہیں جو کہ نہ صرف بچوں کو لگائے جاسکتے ہیں بلکہ بڑوں کو بھی حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے تو 1.5ملین لوگوں کو اب بھی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے ۔اس وقت ویکسین کی وجہ سے سالانہ 3ملین بچوں کی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ہیپاٹائٹس کی وجہ سے سالانہ 600اموات ہوتی ہیں لوگوں میں حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور ان معاملات میں سیاسی مداخلت نہیں ہونی چاہیے ۔ڈاکٹرعائشہ منہاس نے بتایا کہ2007میں 52فیصد اور 2009 میں 80فیصد کوریج ہوئی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں یہ ٹارگٹ پورا نہیں کرسکے ۔صوبہ سندھ میں پولیو کے متعدد کیس رپورٹ ہوئے ۔ہمارا ٹارگٹ تھا کہ 2015تک پولیو کا خاتمہ ہوسکے جو اب تک ممکن نہیں ہوسکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.