فیلڈرز کی بدولت بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں بھی حاوی، ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا
پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20کے بعد پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز بھی بنگال ٹائیگرز چھائے رہے ، پہلی اننگز کا شاندار آ غاز کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 236رنز بنا کر پوزیشن مستحکم کرلی، گرین شرٹس کی جانب سے انتہائی ناقص فیلڈنگ ، کئی آسان کیچز ڈراپ امر القیس 92،محمود اﷲ 49، مومن 80رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر ، محمد حفیظ ، یاسر شاہ اور وہا ب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی شکیب الحسن 19رنز ناٹ آؤٹ کریز پرموجود ہیں
منگل 28 اپریل 2015 19:38
کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کے بعد ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا بھی شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چار وکٹ پر 236 رنز بنا لیے ہیں۔بنگلہ دیش کی اچھی کارکردگی میں پاکستانی فیلڈرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دن میں کم از کم پانچ مواقعوں کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔
بنگلہ دیشی نے بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔پاکستان نے نوجوان سمیع اسلم کو ٹیسٹ کیپ دیتے ہوئے میچ میں ڈیبیو کرایا جبکہ میچ میں اسپنر سعید اجمل کی جگہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ابتدا میں پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب بنگلہ دیشی بلے بازی کھل کر بلے بازی نہ کر سکے اور انتہائی سست روی سے بیٹنگ کی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.