زلزلہ، کھٹمنڈو جنوب کی طرف 10 فٹ کھسک گیا

منگل 28 اپریل 2015 21:09

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) زلزلہ سے کھٹمنڈو جنوب کی طرف 10 فٹ کھسک گیابرطانوی میڈیا نے کیمبرج یونیورسٹی میں ٹیکٹونکس کے ماہر جیمز جیکسن کے حوالے سے بتایا کہ اس زلزلے میں کھٹمنڈو شہر 30 سیکنڈ میں اپنے محور سے 10 فٹ جنوب کی طرف کھسک گیا ہے۔ ساتھ ہی زمین کے ایک بڑے حصے میں بھی تبدیلی نوٹ کی گئی ہے۔جیمز جیکسن کا یہ تجزیہ ایڈیلیڈ یونیورسٹی میں فزیکل سائنس کے شعبے کی سربراہ سینڈی اسٹیسی کے تجزیے کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کے مطابق نیپال میں ریکٹر اسکیل پر 7.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا اس کی وجہ سے انڈین پلیٹ یوریشین پلیٹ کے نیچے کھسکی جس سے پیدا ہونیوالی رگڑ نے سطح زمین کا 7200 مربع کلومیٹرحصہ اپنی جگہ سے تین میٹر بلند کردیاجس کے نتیجے میں ایک جھٹکے سے 79 لاکھ ٹن ٹی این ٹی مقدار کی توانائی خارج ہوئی جس سے زمین کے محور پر بھی اثر پڑا۔ اس توانائی کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ یہ ہیروشیما پر ایٹم بم حملے کے دھماکے سے خارج ہونیوالی توانائی سے 504.4 گنا زیادہ تھی۔

متعلقہ عنوان :