موجودہ دور جسمانی طاقت سے زیادہ ذہنی فکری قوت کے اظہار کا دور ہے،محمد خان اچکزئی
تعلیمی اداروں کو پل پل بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے وا لوں نے ترقی کی اور جدید علوم سے اپنے ذہنوں کو منور کیا، سکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب
منگل 28 اپریل 2015 22:54
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ دور جسمانی طاقت سے زیادہ ذہنی فکری قوت کے اظہار کا دور ہے آج دنیا میں وہی اقوام سرخرواور سربلند ہیں جنہوں نے اپنے تعلیمی اداروں کو پل پل بدلتے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا اور جدید علوم سے اپنے ذہنوں کو منور کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع قلعہ عبداﷲ تحصیل گلستان میں عنایت اﷲ کاریز میں بوائز ہائی سکول کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، یو این ایچ سی آر کے سربراہ فیبیو ویرولی، کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی ، کمشنر افغان رفیوجیز ارباب طالب کے علاوہ علاقے کے سیاسی و قبائلی معتبرین بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر گورنر نے کہا کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اس خطے میں پچھلے کئی عشروں سے جو طویل تاریک رات چھائی ہوئی تھی آج ہماری کوششوں سے امید کی ایک نئی سحرطلوع ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی آمد سے یہاں کے جو علاقے متاثر ہوئے ہیں یواین سی ایچ آر کی جانب سے ان علاقوں میں تعلیم ، صحت اور صاف پانی و دیگر صروری سہولتوں کی فراہمی کی کوششیں قابل تحسین ہیں او رآج جس ہائی سکول کا افتتاح ہورہا ہے یہ بھی ان کی خدمات و کوششوں کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گلستان ماضی میں تعلیمی اداروں، معاشی و سماجی سرگرمیوں اور امن وامان کا مسکن تھا آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس کو پھر سے ترقی و خوشحالی کا مرکز بناکر اپنی اصل شکل میں بحال کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.