اولمپک میں کوالیفائی کرنا ہدف ہے، شہناز شیخ
بدھ 29 اپریل 2015 13:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ اورکپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ اولمپک میں کوالیفائی کرنا ہدف ہے۔ چار ملکی ٹورنامنٹ سے کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ اور کپتان محمد عمران نے میڈیا سے گفتگوکی۔
کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لیے بڑی محنت کی ہے۔(جاری ہے)
ایونٹ سے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری میں مدد ملے گی۔ شہازشیخ کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف اس وقت مالی بحران کا شکارہے۔ ایونٹ کے لیے پنجاب حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اسی لاکھ روپے دیئے۔ کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ ٹیم کامبی نیشن اچھا ہے قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ کھلاڑیوں نے مشکل مالی حالات کے باوجود ملک کو ترجیح دی۔ چار ملکی ٹورنامنٹ دو مئی سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان، جنوبی کوریا نیوزی لینڈ اور میزبان آسٹریلیا کی ٹیم حصہ لے گی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 9 جون ٹاکرے سے قبل پاکستان اور بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
جنوبی افریقہ سخت محنت کے بعد فتح حاصل کرنے میں کامیاب
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چوتھا ٹاکرا، سری لنکا 100 رنز بھی نہ بنا سکا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت مقابلے کیلئے پولیس سنائپرز اور SWAT ٹیمیں تعینات کی جائیں گی
-
باکسر محمد علی کو بچھڑے 8 برس بیت گئے
-
ازبکستان، نوح دستگیر نے اسٹرانگ مین گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
-
امریکا کی پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے میچز دلچسپ ہونگے، امام الحق
-
اس وقت میرٹ پر چیزیں نہیں ہو رہیں، احمد شہزاد
-
اپنی پسند کی شادی کیلئے آٹھ سال انتظار کر ناپڑا ، محمد رضوان
-
پیرس اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کا مشن، پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے کمر کس لی
-
طحٰہ بلال نے والدین کے بعد ساؤتھ ایشیا کی سطح پرمیڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا کا اسکواڈ بارباڈوس میں مکمل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.