جنوبی افریقہ سخت محنت کے بعد فتح حاصل کرنے میں کامیاب

صرف 78 رنز کے دفاع میں لنکن گیند بازوں نے پروٹیز کو تگنی کا ناچ نچا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 3 جون 2024 22:45

جنوبی افریقہ سخت محنت کے بعد فتح حاصل کرنے میں کامیاب
نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2024ء ) جنوبی افریقہ سخت محنت کے بعد فتح حاصل کرنے میں کامیاب، صرف 78 رنز کے دفاع میں لنکن گیند بازوں نے پروٹیز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے ٹاکرے کے دوران سری لنکا 100 رنز بھی نہ بنا سکا، گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقی باولر نے پہلے بیٹنگ کرنے والی لنکن بیٹنگ لائن روند ڈالی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں گروپ ڈی کا میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے گروپ ڈی کے اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کی، تاہم لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوور میں 77 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں جنوبی افریقہ کو 78 رنز کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم مشکلات کے باوجود جنوبی افریقہ 78 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

متعلقہ عنوان :