زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی: شہریار خان
بدھ 29 اپریل 2015 20:28
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کاکہنا ہے کہ زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور آئے گی ،ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کریں گے۔
(جاری ہے)
قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوے ٹیم کی میزبانی کے حوالے سے وزیر اعلی شہباز شریف نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، زمبابوے کی سیکورٹی ٹیم 4 مئی کو لاہور پہنچے گی اور حتمی فیصلے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم تمام میچز لاہور میں کھیلے گی، کچھ وجوہات کی بنا پر کراچی میں میچز نہیں کر وا سکتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش میں ناکامیوں سے دوچار قومی ٹیم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم اور آفیشلز سے ملنے کل بنگلہ دیش جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ٹھنڈے دماغ سے کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے کپتانوں سے بات کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
شاداب کو مار پڑرہی تھی تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے؟، شائقین کا بابر اعظم سے سوال
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
-
’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، کامران اکمل کا الزام
-
پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.