گو رنمنٹ ہائی سکو ل غازی میں نقل کا سلسلہ سر عام جاری، اطلاع شکایات سیل پشاور کر ارسال

بدھ 29 اپریل 2015 22:28

تربیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) گو رنمنٹ ہائی سکو ل غازی میں نقل کا سلسلہ سر عام جاری ۔غازی ہا ئی سکول میں بی اے،بی ایڈ ،ایف اے،کے امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ سر عام جاری ہے سر عا م نقل کے بعد اہل علاقہ کی میڈیا سے رابطے کے بعد وزیر اعلیٰ شکایات سیل پشاور کو اطلاع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،بی اے ،بی ایڈ،اور ایف اے کے جاری امتحانات کے دورانغازی سکول میں سر عام نقل کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ڈیوٹی پر مامور اساتذہ نے دوستانہ ماحول میں نقل کی اجادت دے رکھی ہے۔جس پر عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ہو نے والے تمام پیپر ز کو کینسل کر کے دوبارہ پیپرز لئے جائے۔

متعلقہ عنوان :