حکو مت کی پالیسی زراعت کش ہے، زمیندار اور کاشتکارکو ان کا حق صحیح معنو ں میں نہیں ملتاہے،میر عبدالستار خان عمرانی

بدھ 29 اپریل 2015 22:51

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء)ضلع جعفرآباد اور ضلع نصیر آباد ایک گرین بیلٹ ضلع کے نام سے مشہور ہے لیکن افسوس کے حکو مت کی پالیسی زراعت کش پالیسی ہے شالی اور گندم ہمارئے علاقے میں بے پناہ کاشت ہو تی ہے اور افسوس زمیندار اور کاشتکارکو ان کا حق صحیح معنو ں میں نہیں ملتاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور معروف زمیندار میر عبدالستار خان عمرانی نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہویے کہیں کہا کہ اس وقت گندم کی فصل تیا ر وئی تو حکو مت نے مراکز خریداری گندم دیر سے لگوائے لیکن اب افسران زمینداروں اور کاشتکاروں کی بجائے بیوپاریوں اور مل اونروں کو باردانہ (بوریاں ) دیتے ہیں جو کہ سراسر زیا د تی ہے اگر حکو مت نے نو ٹس نہ لیا تو ہم احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔