کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے 20ٹرک امدادی سامان خیبرپختونخواہ حکومت کے حوالے کر دیا
پشاورمیں وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی نے پنجاب حکومت کی طرف سے بھجوایا گیا امدادی سامان وصول کیا ضرورت پڑنے پر مزید امدادی سامان بھی بھیجا جاسکتا ہے‘ وزیر داخلہ پنجاب کی گفتگو /حکومت خیبرپختونخواہ کا اظہار تشکر
جمعرات 30 اپریل 2015 20:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پشاور اور گردونواح میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ پختون بھائیوں کے لیے 20ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان خیبرپختونخواہ کے وزیر معدنیات ضیا اﷲ آفریدی اور ایڈوائزر اینٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی کے سپرد کردیا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب جواد اکرم بھی موجود تھے۔ دو کروڑ روپے مالیت کے امدادی سامان میں ٹینٹ ، مچھر دانیاں، چٹائیاں، چاول ، دالیں، آٹا گھی، خشک میوہ جات اور کھانے پینے کی دیگر اشیا شامل ہیں۔ پختون بھائیوں کے لیے بھیجا جانے والا امدادی سامان پی ڈی ایم اے پشاور کے وئیر ہاؤس میں ڈلیور کیا گیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے موقع پر موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پختون بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ اور غم میں برابرکی شریک ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.