زمبابوے کیساتھ پاکستانی ٹیم کا ون ڈے ، ٹی 20میچ کراچی میں بھی ہو نا چاہئے، کمشنر شہر قائد
جمعرات 30 اپریل 2015 22:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ زمبابوے کے ساتھ پاکستانی ٹیم کا ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی میچ کراچی میں بھی ہو نا چاہئے ۔کراچی کے شہری کر کٹ کے زبر دست شائقین ہیں۔ انڑنیشنل کر کٹ کے لئے کراچی ایک آئیڈیل شہر ہے۔ کراچی میں کر کٹ کی بڑی نرسری ہے۔ اس سے کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ کو فرو غ حا صل ہو گا اور شہر کو کر کٹ کے ذریعے پر امن بنانے کی کوششوں میں مد د ملے گی۔
اس سلسلہ میں انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کو ایک خط بھی لکھا ہے ۔ جس میں انھوں نے پی سی بی کے سربراہ کی توجہ دلائی ہے کہ کراچی میں زمبابوے ون ڈے اور T ٹوئنٹی کے انعقا د کے لئے پیش رفت کی تھی۔ کراچی میں انٹر نیشنل کر کٹ کی بحالی کے سلسلہ میں ایک اچھی کو شش تھی۔(جاری ہے)
کراچی انتظامیہ نے بھی اس ضمن میں فوری اقدامات کر کے انتظامات کر لئے تھے۔
انھوں نے انٹر نیشنل کر کٹ کے موقع پر سیکورٹی کے حوالہ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحا ل کو اطمینان بخش قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ کراچی میں سری لنکا سیریز ایک کامیاب انٹر نیشنل ایونٹ تھا جو مکمل سیکورٹی کے ساتھ اور مناسب طریقہ سے ہوا۔انھوں نے کہا ہے کہ انھیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اب زمبابوے سیریز کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے اور حیرت کی بات ہے کہ اس با رے میں انھیں اس تبدیلی کے فیصلہ سے قبل اعتماد میں نہیں لیا گیا۔حالانکہ کراچی انتظامیہ پی سی بی ی ہمیشہ معاون رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہری زیا دہ سے زیادہ صحت مند سر گرمیاں چاہتے ہیں انھوں نے کہاکہ کراچی میں امن کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کے ذریعے صحت مند سر گرمیوں کے مواقع دینے کی ضرور ت ہے۔انٹرنیشنل کر کٹ کے فروغ سے شہر میں کر کٹ کو فروغ حا صل ہو گا اور شہر کو پر امن بنانے کی کو ششوں میں میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.