انٹر ریجنل یوتھ گیمز ، ٹیبل ٹینس اور کبڈی مقابلے شروع ہوگئے
اتوار 3 مئی 2015 15:42
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں ٹیبل ٹینس اور کبڈی کے مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئے ، ٹیبل ٹینسکے افتتاحی میچز میں کوہاٹ اور ڈی آئی خان ریجن کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرکے آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر ممتاز سماجی شخصیت فلک نیاز مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینٹر صلاح الدین ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز سید ثقلین شاہ ، جمشید بلوچ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیرزاہد شاہ ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت الله کوچ نوید خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔
انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں صوبے کے سات ریجن سے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ڈی آئی خان ، مردان ، بنوں ، کوہاٹ ، سوات ، ہزارہ اور پشاور شامل ہیں ۔(جاری ہے)
افتتاحی میچز میں کوہاٹ نے مردان ریجن کو 3-0 سے شکست دی پہلے سیٹ میں کوہاٹ کے فہد نے مردان کے آصف کو تین دو سے شکست دی ، دوسرے سیٹ میں کوہاٹ کے عبید نے مردان کے سمیع کو 11-5,11-7 اور11-4 سے شکست دی آخری سیٹ میں کوہاٹ کے اسامہ نے عاصم کو3-0 سے شکست دیکر فتح حاصل کی دوسرا میچ ڈی آئی خان اور بنوں کے درمیان کھیلاگیا جس میں ڈی آئی خان نے بنوں کو 3-0 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔
پہلے سیٹ میں ڈی آئی خان کے فیصل نے بنوں کے شاہ بہد کو 3-1 ،دوسرے میچ میں حمزا نے آدم خان کو 3-0 اور تیسرے میچ میں شبیر نے کفایت الله کو 3-0 سے ہرایا ۔ انٹر ریجنل یوتھ گیمز کے سلسلے میں کبڈے کا افتتاحی میچ سوات اور ڈی آئی خان کے درمیان کھیلاگیا جس میں سوات نے ڈی آئی خان کو 45-12 سے شکست دیدی کبڈی کا افتتاح صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر پیر برکت الله شاہ نے کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.