پی سی بی کی طرف سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری
اتوار 3 مئی 2015 16:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،مہمان ٹیم کی آمد پر غیر معمولی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی۔ چھ سال بعد کسی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ بورڈ اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں نہ صرف اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے بلکہ اسٹیڈیم کی گھاس او رپچز کی تیاری بھی بھرپور توجہ دی رہی ہے ۔
دوسری طرف پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مہمان ٹیم کی لاہور میں موجودگی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کر لئے ہیں ۔زمبابوے کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے جو پلان تر تیب دے دیا گیا ہے اسکے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک مربع کلو میٹر کا علاقہ ہائی سکیورٹی زون ہوگا، رینجرز، اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈز اور پولیس سمیت 3حفاظتی لیئرز بنائی جائیں گی، اطراف میں کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.