بھارتی پروپیگنڈا مسترد، پاکستان کا نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان
فہد شبیر اتوار 3 مئی 2015 19:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مئی۔2015ء) سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر پاکستان نیپال میں ریلیف آپریشن نیک نیتی سے جاری رکھے گا، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیپالی سفیر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ 2005ء میں پاکستان نے تباہی دیکھی، اسی لئے آج نیپالی بھائیوں کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، ان دنوں پاکستانی امداد سے متعلق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے تاہم اس سے متاثر ہوئے بغیر نیک نیتی کے ساتھ نیپال میں ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان میں نیپال کے سفارتخانے نے مدد کی، زلزلے کے فوری بعد وزیراعظم کی ہدایت پر نیپال امداد روانہ کی، اب تک 4 سی 130 طیارے امدادی سامان لیکر نیپال پہنچ چکے ہیں۔ ایک سوال پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.