تین دن بعد حج درخواستوں کی وصولی کل سے دوبارہ شروع ہوگی،حج درخواست فار م میں نہ تو کوئی تبدیلی کی گئی ہے نہ ہی کوئی نیا خانہ شامل کیا گیا
اتوار 3 مئی 2015 20:42
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) تین سرکاری تعطیلات کے بعد گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کل بروز (پیر) کو دوبارہ شروع ہوگی اورجمعہ8مئی تک جاری رہے گی -حج درخواست فارم میں نہ تو کوئی تبدیلی کی گئی اور نہ ہی اس میں کوئی نیا خانہ شامل کیا گیا ہے-فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے شیعہ اور سنی مسلما نوں کی تعداد کا حساب لگانے ‘ان کی فقہوں کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی اور ان کی ضروریات کے مطابق دیگر انتظامات کرنے کے لئے حج درخواست فارم میں پہلے سے شامل کسی خانے کو شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے -حج درخواست فارم میں یہ خانہ سال 2015ء میں نہ تو پہلی بار شامل کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا سعودی عرب اور یمن کے حوثی قبائل کے درمیان جاری حالیہ جنگ سے کوئی تعلق ہے -یہ خانہ طویل عرصے سے حج درخواست فارم میں موجود ہے جس کا مقصد حج ادا کرنے والے شیعہ اور سنی مسلمانوں کی درست تعداد کا تعین کرنا ‘ ان کی ضروریات کا اندازہ لگانا ‘ ان کے لئے درکار سہولتیں مہیا کرنا اور متعلقہ فقہ کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے لئے ضروری انتظامات کرنا ہے-واضح رہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں دونوں فقہوں میں تھوڑا سا فرق ہے -یہ خانہ ایک انتظامی معاملہ ہے جسے فرقہ واریت کو ہو ادینے کے لئے استعمال کرنا سراسر غلط ہے-دریں اثناء وزارت مذہبی امور نے فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے خواتین حاجیوں کے لئے محرم کے ساتھ سفر حج پر جانے کی شرط ختم کردی ہے اور بینکوں کو محرم کے بغیر ہی ان خواتین کے حج درخواست فارم جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے -اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.