راوٴ انوار کے انکشافات کے بعد قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے ، شاہ محمود قریشی،الطاف حسین کے بیان پر وفاقی حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،میڈیا سے گفتگو

اتوار 3 مئی 2015 22:40

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راوٴ انوار کے انکشافات کے بعد ان پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے،الطاف حسین کے بیان پر وفاقی حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان پر پوری قوم کو تشویش ہے،تاہم ان کے بیان پر حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے سابق ایس ایس پی ملیر پر حملے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ راوٴ انوار کے انکشافات معمولی نوعیت کے نہیں، ان الزامات کی تحقیقات ہو نی چاہئے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہاکہ پی پی 196 کی انتخابی مہم چلانے کے لئے عمران خان پندرہ مئی کو ملتان آئیں گے۔