وزیراعظم بہاولپور میں قائد اعظم سولر پارک بجلی کے منصوبے کا افتتاح کل کرینگے
پیر 4 مئی 2015 14:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف (آج) منگل کو بہاولپور کے دورے پر جائینگے جہاں وہ قائد اعظم سولر پارک بجلی کے منصوبے کا افتتاح کرینگے‘ اس منصوبے سے 100میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے حکومت کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے میں مدد ملے گی‘ وزیراعظم کے دورے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
وزیراعظم منگل کی صبح بہاولپور پہنچیں گے جہاں ایئرپورٹ پر وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ‘ بلیغ الرحمن اور سینئر حکام ان کا استقبال کرینگے۔
وزیراعظم ایئرپورٹ سے سولر پارک کے مقام پر جائینگے جہاں منصوبے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی اس افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف‘ وفاقی وزیر دفاع ‘ پانی و بجلی خواجہ آصف بھی خطاب کرینگے۔ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے اور ایک چینی کمپنی نے اس منصوبے پر کام کیا ہے۔ پاکستان میں سولر انرجی کے ذریعے سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا یہ پہلا بڑا منصوبہ ہے جس پر کام مکمل ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.