عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات ، این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر مشاورت
جہانگیر ترین کا الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر جو ڈیشل کمیشن جبکہ آر اوز کے کردار الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
پیر 4 مئی 2015 18:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جہانگیر ترین کی ملاقات‘ ملاقات میں این اے 125 کے فیصلے پر مشاورت کی گئی جبکہ جہانگیر ترین نے این اے 125 پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر جوڈیشل کمیشن جبکہ آر اوز کے کردار پر الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
(جاری ہے)
پیر کے روز لاہور کے حلقہ این اے 125 پر فیصلہ سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو لاہور سے اسلام آباد بنی گالہ میں طلب کرلیا اور وہاں پر این اے 125 پر مشاورت کی گئی اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیئر وزیر خواجہ سعد رفیق کی دھاندلی سامنے آنے کے بعد نااہل کردیا گیا اور اب مسلم لیگ (ن) کہیں بھاگے گی نہیں بلکہ اب اگلی باری ایاز صادق کی ہے اور اس کی دھاندلی کا بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آئے گا جہانگیر ترین نے کہا کہ این اے 125 کے فیصلے میں ریٹرننگ افسران کا بھی احتساب ہونا چاہیے کیونکہ ریٹرننگ افسران نے جس طرح دھاندلی کی ہے تو انہیں عدالتوں کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے کہ ریٹرننگ افسران نے کن لوگوں کے کہنے پر عوام کے مینڈیٹ کو چرایا اور الیکشن کمیشن کو بھی اس پر نوٹس لینا چاہیے جبکہ جہانگیر ترین نے الیکشن ٹربیونل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی این اے 125 کے فیصلے پر دھاندلی کا نوٹس لے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.