ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی دولت ہے، اس بارے میں کوئی فیصلہ عوام سے چھپا کر نہیں کیا جائے گا، ٹیتھیان کمپنی کو معاوضہ کی ادائیگی کا معاملہ عدالت کے اندر یا باہر ہو ریکوڈک میں کام کرنے کا فیصلہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کے سامنے اور ان کی مشاورت سے ہوگا
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی میڈیا سے گفتگو
پیر 4 مئی 2015 22:02
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) بین الاقوامی ثالثی ٹربیونلز میں ہماری جزوی کامیابی کے نتیجے میں ٹیتھیان کمپنی ریکوڈک میں کاپر ، گولڈ ذخائر کی مائننگ کے دعوے سے دستبردار ہوئی اور اب صرف ذخائر کی تلاش کے دوران اپنے اخراجات کی واپسی کی طلب گار ہے جس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔ یہ بات منگل کو ریکوڈک کے حوالے سے بلوچستان کابینہ اور اراکین اسمبلی ، میڈیا کو دی جانے والی بریفنگ میں بتائی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مختلف حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی شکوک شبہات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ ریکوڈک بلوچستان کے عوام کی دولت ہے اور اس بارے میں کوئی فیصلہ عوام سے چھپا کر نہیں کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ ٹیتھیان کمپنی کو معاوضہ کی ادائیگی کا معاملہ عدالت کے اندر یا باہر ہو ریکوڈک میں کام کرنے کا فیصلہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کے سامنے اور ان کی مشاورت سے ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں مائننگ کا لائسنس جس کو بھی دیا جائے گا بین الاقوامی معیارکے مطابق ٹینڈر کے ذریعے نہایت شفاف انداز میں کام ہوگا ۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ان عناصر پر کڑی نکتہ چینی کی جو بلاجواز ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے بدعنوانی اور کمیشنوں کے الزامات لگا رہے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کی دستبرداری کے بعد اب تک اس سلسلے میں کسی سے نہ کوئی بات چیت ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی رابطہ کیا ہے تو ایسی صورت میں کسی جانب سے کمیشن دیئے جانے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کمپنی جس معاوضے کی طلبگار ہے اس کے لئے مالیاتی ماہرین کے ساتھ مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے اس سے پہلے ماہر قانون اور ریکوڈک کیس میں حکومت بلوچستان کے وکیل احمر بلال صوفی نے ریکوڈک کیس کے مختلف پہلوؤں اور اب تک ہونے والے پیش رفت کے بارے میں وزراء ، اراکین اسمبلی اور میڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی ثالثی ٹربیونلز میں یہ کیس چل رہا تھا آئی سی ایس آئی ڈی میں وفاقی حکومت کے خلاف کیس کی سماعت ہورہی تھی جو کہ ختم ہوچکی ہے جبکہ آئی سی سی میں حکومت بلوچستان کے خلاف ٹیتھیان کمپنی کے دعوے کی سماعت ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ ترین اکتوبر کیس کی سماعت کے دوران ریکوڈک میں مائننگ کے حق سے متعلق ٹیتھیان کمپنی اپنا کیس ہار گئی ہے اور انہوں نے اپنے مائننگ کے دعوے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اب وہ صرف ذخائر کی دریافت کے دوران ہونے والے اخراجات کی واپسی کا تقاضا کررہی ہے اس سلسلے میں رقم کا تعین ابھی نہیں ہوا ہے تاہم اس آپشن پر بھی کام ہورہا ہے کہ یہ معاملہ عدالت سے باہر ٹیتھیان کمپنی سے بات چیت کے ذریعے طے کرلیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب ریکوڈک مائننگ پر کام کرنے کے لئے حکومت بلوچستان آزاد اور خود مختار ہے اس سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کسی کو بھی اس کا لائسنس دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے 14 پوائنٹس پر کام اور 99 کلو میٹر زمین کے لئے لائسنس کی درخواست کی تھی جس پر اس کی درخواست مسترد کی گئی اور حکومت نے موقف اختیار کیا تھا کہ کمپنی زیادہ سے زیادہ 6 کلو میٹر کے رقبے پر کام کرسکتی ہے ۔ بریفنگ کے دوران اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کے علاوہ اپوزیشن ، کابینہ ، اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری ، صوبائی سیکرٹریوں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھیں ۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی نے احمر بلال صوفی سے ریکوڈک اور کیس سے متعلق سوالات کئے جس پر انہیں تفصیلی جوابات دیئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.