حلقہ این اے 125 کے فیصلے کے حوالے سے اپیل کر نے یا نہ کر نے کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی ٗ مشاہد اﷲ خان
دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ٗ بیان
پیر 4 مئی 2015 22:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 125 کے فیصلے کے حوالے سے اپیل کر نے یا نہ کر نے کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی ٗافغان طالبان سے جاری مذاکرات کی کامیابی سے خطہ میں امن قائم ہو گا۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کے فیصلے درست بھی ہو سکتے ہیں اور غلط بھی، اسی لئے ان فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دیا جاتا ہے این اے 125کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹس کے انتخابات میں عوام نے بھاری اکثریت سے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ہی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ طویل عرصہ سے افغان طالبان، امریکہ، نیٹو اور افغان حکومت کے آپس میں رابطے تھے تاہم باہمی اعتماد کے فقدان کے باعث کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا تاہم نئی افغان حکومت کے آنے کے بعد فریقین میں باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قطر میں جاری مذاکرات کامیاب ہونے چاہیے، اس سے ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام آئیگا۔ایک سوال کے جواب میں مشاہد اﷲ خان نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو امن کا گہوارہ بنائینگے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.