جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
منگل 5 مئی 2015 11:52
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،کاروبار زندگی معطل ہو گئے ،معاشی بحران کا خطرہ پید اہو گیا ۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،بہاول پور،ڈیرہ غازی خان،لودھراں،خانیوال،جہانیاں،مظفر گڑھ،لیہ،رحیم یار خان،صادق آباد اور دیگر شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک ایک گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے مجموعی طور پر شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔
لوڈ شیڈنگ سے جہاں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے وہیں طالب علموں کونصابی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہروں میں کاروباری مراکز میں رونقیں ختم ہو چکی ہیں اور بجلی سے منسلک صنعتیں بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے علاقے بھر میں بے روزگاری اور معاشی بحران کے شدید خطرات پائے جاتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.