چیف جسٹس ناصرالملک نے شاہد حامد کو تحریک انصاف کے پہلے گواہ سے وائٹ پیپر پر جرح کرنے سے روک دیا

منگل 5 مئی 2015 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصرالملک نے مسلم لیگ ( ن ) کے وکیل شاہد حامد کو تحریک انصاف کے پہلے گواہ اسحاق خاکوانی سے ان کی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر پر جرح کرنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جب شاہد حامد نے تحریک انصاف کے گواہ اسحاق خاکوانی سے کہا کہ 21 اگست 2013 کو تحریک انصاف نے پہلا وائٹ پیپر جاری کیا اس حوالے سے وہ کیا کہتے ہیں ۔ اس پر چیف جسٹس نے انہیں وائٹ پیپر بارے جرح کرنے سے روک دیا ۔