کراچی : ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی ہنگامی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 16:53
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ بدین میں ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ورکرز کے گھروں پر غیر قانونی طریقے سے چھاپے مارے جا رہے ہیں چیف سیکرٹری وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے صورتحال پر آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ سے بات کی ہے.
جمہوریت، جمہوریت، جمہوریت کی بات ہو رہی ہے لیکن لوگوں کو ہراساں کرنا کونسی جمہوریت ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس سیاسی ہو چکی ہے. انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جان کو خطرہ ہے ان کی سکیورٹی کو لے کر تشویش کا شکار ہوں، میرے اور ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی کے لیے محض4 ایف سی اہلکار تعین کیے گئے ہیں.(جاری ہے)
تین دن سے آپریشن کا موحول پیدا کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بدین میں چھاپوں کی بھر پور مذمت کرتی ہوں اس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ اس کے اثرات محض سندھ تک محدود نہیں رہیں گے.
عدالتی احکامات کے باوجود مزید کیسز کیے جا رہے ہیں، پولیس فائرنگ کر رہی ہے. اگر ان پر کیس ہے تو کیا ان کو عدالت جانے کا حق نہیں ہے وکیلوں کو بھی ان کا کیس لڑنے سے منع کیا جا رہا ہے. مرزا فارم کے باہر آج بھی پولیس کی 18 موبائلز موجود ہیں. سندھ پولیس کے سیاست میں ملوث ہونے کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا.ان کا کہنا تھا کہ نا مسائد حالات میں الیکشن لڑ کر یہاں تک پہنچیں ہیں ذوالفقار مرزا نے بھی پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں. انہوں نے کہا کہ می بدین جا رہی ہوں کیونکہ بدین ی کی عوام نے مجھے منتخب کر کے اسمبلی میں پہنچایا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، پنشن اصلاحات پر تجاویز طلب کی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی رہنما ق لیگ خواجہ رمیض حسن کی والدہ اور ماموں کی وفات پر تعزیت
-
ٹیکس اصلاحات وقت کی ضرورت، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے،محمد اورنگزیب
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی وفاقی وزراءکے ..
-
دہشتگردوں اور سہولتکاروں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.