لو گ آئین میں ترمیم کرتے ہیں ،پھر بعد میں رونا شروع کردیتے ہیں ٗ ترمیم کے حق میں ووٹ دیکر بعد کہتے ہیں مجبور تھے ، جسٹس آصف سعید کھوسہ
اختیارات کا ایک ہاتھ میں ہونا خطرناک ہو سکتا ہے ، ہمارے آئین میں بھی سیکولرازم کا تھوڑا بہت عنصر شامل ہے، چیف جسٹس جب پارلیمنٹ انگھوٹھے کے نیچے تھی تو سپریم کورٹ نے راستہ نکالا ٗعدالت عظمیٰ کے ججز کے ریمارکس ہم نے آئین کو دیکھنا ہے ، ماضی کے دانشوروں کی ڈاکٹرائن کوئی معنی نہیں رکھتی،جسٹس جواد ایس خواجہ
منگل 5 مئی 2015 17:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حامد خان کو بدھ تک دلائل مکمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لو گ آئین میم ترمیم کرتے ہیں پھر بعد میں رونا شروع کردیتے ہیں ٗ ترمیم کے حق میں ووٹ دیکر بعد کہتے ہیں کہ ہم مجبور تھے ، جب پارلیمنٹ انگھوٹھے کے نیچے تھی تو سپریم کورٹ نے راستہ نکالا ۔منگل کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل بینچ نے 18ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت کی ۔
ججز پارلیمانی کمیٹی کو تحلیل کرنے کے حوالے سے حامدخان نے دلائل دئیے اس موقع پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ کہتی ہے کہ وہ سب کچھ کرسکتی ہے تو کیایہ درست ہوگا ؟ تقسیم اختیارات کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے ، چیزیں اس وقت مختلف ہوتی ہیں جب پارلیمنٹ متفقہ طور پر آئین میں ترمیم کرتی ہے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہمارے اور انڈیا کے آئین کا کوئی موازنہ نہیں ، حامد خان نے کہ اکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی پارلیمنٹ کو ترمیم کو کالعدم قرار دیااس پر جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کن بنیادوں پر آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا حامد خان نے جواب دیا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بنیادی خدوخال اور بنیادی ڈھانچہ کی بنیاد پر ایسا کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.