این اے 125کے فیصلے سے عام انتخابات کا ایک بڑا پنکچر سامنے آ گیا ،تعداد35پنکچروں سے بھی تجاوز کریگی‘ جمشید اقبال چیمہ
فیصلہ آنے سے مسلم لیگ (ن) کا انجن بوگیوں سمیت پٹڑی سے اتر گیا ، سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے
منگل 5 مئی 2015 21:02
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے این اے 125کے فیصلے سے عام انتخابات کا ایک بڑا پنکچر سامنے آ گیا ہے اور یہ تعداد35پنکچروں سے بھی تجاوز کرے گی ،این اے 125کا فیصلہ آنے سے مسلم لیگ (ن) کا انجن بوگیوں سمیت پٹڑی سے اتر گیا ہے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز اپنے دفتر میں الیکشن ٹربیونل کے این اے 125کے فیصلے کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق بڑھکیں نہ لگائیں بلکہ حوصلہ رکھیں ، ایک طرف انتخاب لڑنے کے دعوے کر رہے ہیں اور دوسری طرف سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
این اے 125الیکشن ٹربیونل کے فیصلے سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے بھاری مینڈیٹ کا پول کھل گیا ہے اور اس فیصلے سے مسلم لیگ (ن) والوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125کا فیصلہ آغاز ہے ، سردار ایاز صادق کے بعد پنکچروں کی تعداد35سے بھی تجاوز کر جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
-
شیخ وقاص اکرم بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپنی نامزدگی سے لاعلم
-
تھانے میں توڑ پھوڑ پر 27 خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج، 3 کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی آئی سی میں مریضوں کی آسانی کیلئے موڈیولر تھیٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کروایا جا رہا ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
لاہور ،منشیات سپلائی کرنیوالے بڑے گینگ کے ملزمان گرفتار،کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.