حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کیلئے جامع رمضان پیکیج تشکیل دیدیا
پیکیج کے تحت صوبہ کے 36 اضلاع میں 337 رمضان بازار و ماڈل بازار قائم کئے جائیں گے‘بلال یاسین حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کی 11 چیزوں پر سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے‘ صوبائی وزیر خوراک
منگل 5 مئی 2015 21:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لئے جامع رمضان پیکیج تشکیل دے دیا ہے اس پیکیج کے تحت صوبہ کے 36 اضلاع میں 337 رمضان بازار و ماڈل بازار قائم کئے جائیں گے جہاں پر عام لوگوں کو روز مرہ استعمال کی اشیاء ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔یہ بات یہاں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں سیکرٹریز انڈسٹری ، زراعت ، لائیو سٹاک ، ہیلتھ او رکمشنر لاہو رکے علاوہ دیگر اعلی افسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان بازاروں میں عام لوگوں کے لئے روزمرہ استعمال کی اشیاء ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کے لئے تشکیل کردہ میکنزم پر عملدرآمد کرایا جائے گا تاکہ عوام کو لوٹنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔(جاری ہے)
سیکرٹری انڈسٹری نے بتایا کہ صوب بھر میں 337 رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں جس کی نگرانی براہ راست ڈی سی اوز کریں گے ۔
اجلاس میں بتایا کہ اشیائے صرف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ رمضان بازاروں میں کسی بھی چیز کی کمی نہ ہو ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کی 11 چیزوں پر سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا چینی ، آٹا ، گھی کنٹرول ریٹ سے کم قیمت پر فراہم کرنے کے لئے فلور ملز اور دیگر ایسوسی ایشنز سے میٹنگ کی جائیں گی تاکہ یہ اشیاء کنٹرول ریٹ سے بھی کم ریٹ پر رمضان بازاروں میں دستیاب ہوں ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان بازاروں کی سیکورٹی کے لئے عملہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا جائے گا اسی طرح ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر قابو پانے کے لئے رمضان پیکیج کے تحت خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف فوری ایکشن لیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.