باردانہ کی رسد اور طلب کے موازنہ کی تفصیلی رپورٹ ایک دن میں پیش کی جائے،گیان چند اسرانی
بدھ 6 مئی 2015 16:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء)سندھ کے وزیر خوراک ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جنگلات و جنگلی حیات و اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ باردانہ کی ترسیل اور طلب کے موازنہ کی مکمل رپورٹ ایک دن میں پیش کی جائے ۔ مزید براں ضلع بے نظیر آباد نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر باردانہ کی کمی کے بارے میں ہنگامی اقدامات کو عملی شکل دیتے ہوئے اس بحران کو فوری طور پر حل کریں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آباد گاروں اور کاشت کاروں کی شکایت کے ازالہ کے لئے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اپنے دفاتر میں ہر وقت موجودگی کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے تمام افسران کو ہدایت دیں کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور گوداموں تک ترسیل کے بارے میں باردانہ کی رسد اور طلب کے بارے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے اور ہر چھ دن بعد تفصیلی رپورٹ میں باردانہ کی کمی کے بارے میں محکمہ کے اعلی افسران کو آگاہی دی جائے تاکہ حکومت باردانہ کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اقدامات میں مزید تیزی لائے ۔
اجلاس میں سیکریٹری خوراک سمیت تمام ضلعی افسران نے شرکت کی بعد ازیں صوبائی وزیر نے تمام افسران کو خبردار کیا کہ آباد گاروں کی شکایت ملنے کا وہ خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں کوئی گریز نہیں کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.