آصف زر داری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد کل کابل جائے گا، افغان چیف ایگزیکٹو اور صدر سے ملاقات کریگا
بدھ 6 مئی 2015 18:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زر داری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد جمعرات کو کابل جائے گا، وفد چیف ایگزیکٹو افغانستان عبداﷲ عبداﷲ اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریگا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد مختصر دورے پر کابل جائے گا۔
(جاری ہے)
وفد میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور سابق وزیر اطلاعات شیریں رحمان بھی شامل ہوں گی۔
پیپلز پارٹی کا وفد افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کرے گا۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان پاک افغان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے دورہ افغانستان کی تصدیق کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.