عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمین کا ہم پلہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے ،یونس خان
جمعرات 7 مئی 2015 11:30
میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) سابق قومی کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ عظیم بیٹسمین ڈان بریڈمین کا ہم پلہ ہونا ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے لیکن انہیں زیادہ خوشی اس بات کی ہو رہی ہے کہ وہ تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے سنچریاں بھی اسکور کر رہے ہیں۔ میر پور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایک بار پھر کرکٹ کیریئر کے آغاز کا موقع ملے تو ان کی خواہش ہوگی کہ وہ اسی اوسط کے ساتھ سنچریاں بنائیں جیسے کہ ڈان بریڈ مین نے بنائیں کیونکہ یہ ان کیلئے زیادہ اطمینان بخش بات ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس بات پر اصرار کرتے رہے ہیں کہ شراکتیں قائم کرنا زیادہ اہم ہے اور اظہر علی کے ساتھ شراکت بہترین رہی جو پاکستانی کرکٹ کا مستقبل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا وہ اننگز کے دوران بہت زیادہ بات چیت کرتے ہیں اور سٹرائیک کو روٹیٹ کرنے کے سبب شراکت کی مضبوطی کا موقع ملتا ہے اور ٹیم کی جیت کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ ہوم ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا کیونکہ وکٹ سے شروع میں بالرز کو مدد ملی لیکن بعد میں یہ سٹروک پلیئرز کیلئے بہتر ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش نے مضبوطی کے ساتھ کم بیک کیا تھا لہٰذا آسانی کے ساتھ آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے اور دوسری صبح کا ابتدائی سیشن انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا جب روانی سے سکور کر کے بنگلہ دیش کو دباؤ کا شکار کرنے کیلئے بیٹسمینوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.