پشاور،پی سی بی میں سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے وقاص احمد صافی کے اعزاز میں تقریب
جمعرات 7 مئی 2015 18:07
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور سے واحد انڈر16وکٹ کیپر بیٹسمین وقاص احمد صافی کو سنٹرل کنٹریکٹ ملنے پر انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر اے ایم ایس اورنگزیب خان خلیل مہمان خصوصی تھے ۔ ان کے ہمراہ پشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اصغر علی ، سیکرٹری نوشہرہ کرکٹ ایسوسی ایشن گوہر علی ، اے ڈی اسلم نواز خان ، عمران خان ، شاہ جہان خان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
انٹرڈسٹرکٹ ریجنل انڈر19پشاور ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوشہرہ کی جانب سے نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین وقاص احمد کاکہنا تھاکہ گزشتہ پانچ سال سے کرکٹ سے وابستہ ہوں اور سال 2012 ء میں پہلی مرتبہ انڈر16 پشاور ریجن سے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین نمائندگی کی اور پاکستان بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
جس پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان بھر سے 24کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجس میں خیبرپختونخوا کی جانب سے وقاص احمداور چارسدہ کا کھلاڑی تھا جبکہ 2014ء میں انڈر16میں دوبارہ منتخب ہوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاندار کارکردگی پر سنٹرل کنٹریکٹ دیا اور بطور وظیفہ ایک سال کیلئے 5 ہزار روپے فی ماہ وار مقرر کیاہے ۔
ایک سوال پر وقاص احمدکا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے کرکٹ میں مکمل سپورٹ حاصل ہے اور ان کی دعاؤں اور اپنی محنت سے قومی ٹیم میں جگہ جلد بناؤنگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.