سعد رفیق سپریم کورٹ جانے کی بجائے عوامی عدالت میں آئے‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل
را کی پاکستان میں تخریبی کاروائیوں پر وزیر اعظم پالیسی بیان دیں ‘ صاحبزادہ حامد رضا کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 7 مئی 2015 21:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سعد رفیق سپریم کورٹ جانے کی بجائے عوامی عدالت میں آئے،بے قاعد گیوں میں ملوث ریٹرنگ افسران کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں ،اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کی کوششیں جاری ہیں ۔ پاک فوج کا دہشتگردی کو کچلنے کا عزم پر امن پاکستان کی ضمانت ہے، جنرل راحیل شریف قوم کے سب سے بڑے ہیرو بن چکے ہیں ، نواز شریف اور زرداری نے ’’ ایک بار ہم اور ایک بار تم ‘‘ کا فارمولا طے کر کھا ہے،حکومت اقتصادی راہداری کا روٹ شائع کرے،پاکستان میں را کے ایجنٹوں کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کی جائے ۔
ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے 8 مئی کو منائے جانیوالے ’’ یوم حمایت پاک فوج ‘‘ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ را کی پاکستان میں تخریبی کاروائیوں پر وزیر اعظم پالیسی بیان دیں ۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔ مسئلہ کشمیرحل ہونے تک بھارت سے دوستی اور تجارت کی باتیں بند کی جائیں ۔
بھارت میں سنجے اور سلمان جیسے اداکاروں کو سزائیں دی جارہی ہیں اور ہم ایان جیسی مجرم کی ناز برداریاں کررہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی نے فوج کے خلاف گٹھ جوڑ کررکھا ہے۔ عوام کی ہمدردیاں اور دعائیں پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ قومی سلامتی کے ضامن کے بارے میں غیر محتاط بیانات نا قابل برداشت ہیں ۔ فوجی شہداء قوم کے دلوں کی دھڑکنوں میں بستے ہیں ۔ کراچی ، بلوچستان اور فاٹا کی دہشتگردی میں بھارت ملو ث ہے۔ بھارت کے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ایجنڈے کی مزاحمت کیلئے قومی اتحاد ضروری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.